پشاور(این این آئی)جے یوائی س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیرمین مولانا سمیع الحق شہید کی نماز جنازہ میں طالبان افغانستان کے وفد کی شرکت ،طورخم کے راستے بسوں کا قافلہ اکوڑہ خٹک پہنچا اور خوشحال خان خٹک ڈگری کالج اکوڑہ خٹک میں نماز جنازہ میں شرکت کی مولانا کی وفات پر افسوس کااظہار کیاگیا۔ اورکہا کہ ہم ایک مہربان باپ اور استاد سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جے یوائی س کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے
چیرمین مولانا سمیع الحق شہید کی نماز جنازہ میں جہاں دیگر وفودنے شرکت کی وہاں پرطالبان افغانستان کے وفد نے بھی شرکت کی۔ طالبان افغانستان کا وفد بسوں ، لینڈ کروزر اور ڈبل کیبن پر مشتمل تھا۔ جو تورخم بارڈ ر سے ہوتا ہو پشاور اور بعدازاں اکوڑہ خٹک پہنچا۔اور اپنے باپ اور استاد محترم مولانا سمیع الحق مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین میں حصہ لیا او رمرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی۔ اور کہا کہ آج ہم ایک شفیق باپ اور قابل استاد سے محروم ہوگئے ہیں۔