اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک لبیک اور دیگر مظاہرین نے سپریم کورٹ کی جانب سے آسیہ بی بی کے بریت کے فیصلے کے بعد تین دن دھرنا و احتجاجی مظاہرے کیے، ان مظاہرین نے روڈز کو پتھروں سے بند کیا اور سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے، جس سے شہریوں کی آمد و رفت محدود ہو کر رہ گئی، سوشل میڈیا پر کچھ بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ سڑک
سے پتھر ہٹا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہو اور انہیں کسی قسم کی کوئی دشواری نہ ہو۔ بچوں کی اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا کے صارفین نے ان بچوں کو سچا عاشق رسولؐ قرار دیا ہے کیونکہ ان بچوں نے راستہ کھول کر تمام لوگوں کے لیے آسانی پیدا کی، اس طرح ان بچوں نے یہ کام کرکے مظاہرین کو ایک بڑا سبق سکھایا ہے۔