جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مولانا سمیع الحق کو کس نے قتل کروایا؟ افواہوں کا ڈراپ سین، ہم نے بدلہ لے لیا، قاتل کھل کر سامنے آ گئے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جان اچکزئی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کے حوالے سے ایک نئی اطلاع دینا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ مولانا سمیع الحق کو مار کر کمانڈر رازق کا بدلہ لیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے دعوے کرنے والے وہ ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیں جن کا تعلق افغانستان کی انٹیلی جنس این ڈی ایس سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دعوؤں کے بعد یہ بات کچھ کچھ ظاہر ہو رہی ہے کہ شاید واقعی مولانا سمیع الحق کی شہادت کے پیچھے این ڈی ایس کا ہاتھ ہے۔ کمانڈر رازق قندھار پولیس کے سربراہ تھے اور وہ گزشتہ ماہ ہونے والے ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے، اس حملے میں افغانستان کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے صوبائی سربراہ بھی مارے گئے تھے۔ کمانڈر رزاق پاکستان کے خلاف انتہائی سخت موقف رکھنے کی وجہ سے بہت مشہور تھے۔ ایک انٹرویو میں کمانڈر رزاق نے کہا تھا کہ مجھ پر ہزار حملے بھی کیے جائیں تو جب تک زندہ ہوں پاکستان اور پنجاب کا دشمن رہوں گا، سیاسی رہنما جان اچکزئی کے اس بیان میں کتنی صداقت ہے اس حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم اور سابق سینیٹر جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق گھر میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔جمعہ کو جمعیت علمائے اسلام (س )پشاور کے صدر مولانا حصیم نے مولانا سمیع الحق کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھاکہ جے یو آئی (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ راولپنڈی میں کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہوئے ٗمولانا سمیع الحق کو طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ ہفتہ کے روز انہیں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…