اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار محفل سماع کا انعقاد، قوالی کی محفل کیلئے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار استاد راحت فتح علی خان مدعو، گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق سینمائوں میں فلموں کی نمائش پر پابندی ہٹانے کے بعد سعودی حکومت نے ثقافتی سرگرمیوں کی اجازت بھی دیدی ہے۔ گزشتہ حکومت سعودی عرب
کے دارالحکومت ریاض میں سعودی عرب کی تاریخ کی پہلی محفل سماع کا انعقاد کیا گیا جس میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال و گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنے گروپ کے ہمراہ صوفیانہ اور عارفانہ کلام پیش کیا۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے رواں برس جنوری میں دنیا بھر میں ’’قوالی جسٹ‘‘کے نام سےمحافل سماع کا اعلان کیا تھا۔