کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں پھیلی سموگ جس میں سانس لینا بھی دوبھر ہے بھارتی حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کے آغاز ہی پر سموگ میدانی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے ،ان حالات میں کھلی فضا میں سانس لینا مشکل ہے اور ہوا میں موجود کثافتیں آنکھوں میں چبھن کا احساس پیدا کرتی ہیں جبکہ کروڑوں لوگ سانس
گلے، آنکھوں اور جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔مسئلے کی ذمہ داری بھارتی حکومت پرعائد ہوتی ہے۔بھارت میں پچھلے کچھ عرصہ سے فصلوں کے فضلے کو جلانے کے رجحان میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا نے ایک تصویر بھی جاری کی ہے اس تصویر میں سرخ نشانات اس بھارتی علاقے کے ہیں جہاں بڑے پیمانے پر زرعی فضلہ جلایا جاتا ہے،دونوں ممالک میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے بھاری جانی و مالی نقصان ہوتا ہے ۔