جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آپ لوگ باہر جائیں، میں نے ان سے کچھ بات کرنی ہے۔۔ مولانا سمیع الحق کے قاتل جب ان سے ملنے کیلئے آئے تو اس وقت کیا واقعات رونما ہوئے؟معروف اینکر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دئیے

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی کے معروف اینکر ملک منظور نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا سمیع الحق اپنے قاتلوں کو جانتے تھے، جب قاتل ان سے ملنے کیلئے آئے تو انہوں نے ملازمین کو باہر بھجوا دیا تھا۔ اینکر ملک منظور کا کہنا تھا کہ قریبی ذرائع بتاتے ہیں کہ مولانا سمیع الحق حملہ آوروں کو جانتے تھے، گھریلو ملازمین سے ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگ مولانا سے ملنے آئے تھے، ملازم باہر سے سودا سلف بھی لیکر آئے

پھر ان سے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ آپ لوگ باہر جائو میں نے ان سے کچھ بات کرنی ہے ، یہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ حملہ آور مولانا کے جاننے والے تھے اس میں غیر ملکی ہاتھ کو بھی خارج ازامکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ کچھ طالبان دھڑوں پر بھی شک کیا جا رہا ہے۔ مولانا سمیع الحق کے طالبان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات تھے۔ طالبان ان کے مدرسے کے طالب علم رہے ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل میں مولانا سمیع الحق کا انتہائی مثبت کردار رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…