لاہور (آئی این پی )حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے میں پانچ نکات کا معاہدہ طے پایا ہے جس پر وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر نور الحق ، صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ،
تحریک لبیک کے سرپرست اعلی پیر افضل قادری اور تحریک لبیک کے مرکزی ناظم اعلی محمد وحید نور کے دستخط موجود ہیں۔معاہدے کے نکات میں کہاگیاہے کہ آسیہ مسیحہ کے مقدمے میں نظرثانی کی اپیل دائر کردی گئی ہے جو کہ مدعاعلیہان کا قانونی حق واختیار ہے جس پر حکومت معترض نہ ہوگی ۔ معاہدے کے نکات میں کہاگیا کہ آسیہ مسیح کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی ، آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف تحریک میں اگر کوئی شہادتیں ہوئی ہیں ان کے بارے میں فوری قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ، آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف 30اکتوبر اور اس کے بعد جو گرفتاریاں ہوئی ان افراد کو فوراً رہا کیا جائے گا ۔ معاہدے میں کہاگیاہے کہ اس واقعے کے دوران جس کسی کی بلاجواز دل آزاری یا تکلیف ہوئی ہو تو تحریک لبیک معذرت خواہ ہے۔ معاہدے کی دستاویز کے آخر پر وفاقی وزیر صاحبزادہ ڈاکٹر نورالحق قادری اور تحریک لبیک کے سرپرست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری ، ، صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت اورر تحریک لبیک کے مرکزی ناظم اعلی محمد وحید نور کے نام اوردستخط موجود ہیں۔ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان احتجاج ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے معاہدے میں پانچ نکات کا معاہدہ طے پایا ہے