ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈیم فنڈ ،ناروے میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کے دوران شرکاء سے 2 گھنٹوں میں بڑی رقم جمع کرلی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوسلو (این این آئی)ناروے میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کے دوران شرکاء سے 2 گھنٹوں میں 8 کروڑ روپے ڈیمز فنڈ کیلئے اکٹھے کئے گئے۔ تقریب پاکستانی سفارتخانہ، تحریک انصاف ناروے اور پاکستانی کمیونٹی نے مشترکہ طور پر منعقد کی ۔ تقریب میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب میں شوکت یوسفزئی، عتیقہ اوڈھو، ناروے میں پاکستان کے سفیر پرویز خان، تحریک انصاف ناروے کے صدر تصدق چوہدری، علماء کرام اور

پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیراعظم عمران خان کے دستخط شدہ بلے اور گیند کی بھی نیلامی کی گئی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوسلو میں مقیم پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، ناروے نے پورے یورپ کا ریکارڈ توڑ ڈالا ہے، یہی جذبہ رہا تو ڈیم انشاء اﷲ اپنی مدت سے پہلے بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی کمیونٹی کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…