جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

مولانافضل الرحمان کی اے پی سی کے انعقاد کیلئے تمام کوششیں ناکام، ن لیگ نے بڑا سرپرائز دے دیا،ن لیگ کی جانب سے کون کون شرکت کرے گا؟حتمی اعلان کردیاگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چھوٹے بھائی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی جہاں فیصلہ ہوا کہ راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں پارٹی کا 5 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ منگل کو سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کیلئے ان کے چیمبر پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات ہوئی۔

قائد حزب اختلاف کے چیمبر کے کمیٹی روم میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا اجلاس ہوا۔اپوزیشن جماعت کے اجلاس میں صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے علاوہ راجا ظفر الحق، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، نومنتخب رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق، سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف ، سابق اسپیکرسردار ایاز صادق کے علاوہ رانا ثنا اللہ، مریم اورنگ زیب اور رانا تنویر بھی موجود تھے۔اجلاس میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت، سیاسی صورت حال اور قومی احتساب بیورا (نیب) میں کیسز سے متعلق مشاورت کی گئی۔بعد ازاں خواجہ آصف نے اجلاس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کریگا تاہم نواز شریف شریک نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اجلاس میں اہم قومی امور پر اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا اور راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کا وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔مسلم لیگ (ن) کے پانچ رکنی وفد میں راجا ظفر الحق، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔

اس سے قبل نوازشریف پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔ نوازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں شہبازشریف نے استقبال کیا اورگلے لگایا۔ نوازشریف کی آمد پرپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے ’شیرآیا شیرآیا‘ کے نعرے بھی لگائے گئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…