جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

سنا چوروں کی اے پی سی ہونے جارہی ہے جس کی صدارت سب سے بڑا چور ۔۔۔کریگا ٗمراد سعید نے حدیں پارکرلیں،انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سنا چوروں کی اے پی سی ہونے جارہی ہے جس کی صدارت سب سے بڑا چور کریگا ٗوزیراعظم عمران خان قومی اداروں کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرائیں گے‘ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی میں بیٹھ کر مزے اٹھائے اب ان کو حساب دینا ہوگا۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں

پی ٹی آئی کی حکومت بنی تو اداروں کو مکمل طور پر سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کردیا‘ اسی طرح وزیراعظم عمران خان قومی اداروں کو بھی سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کرائیں گے‘ اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے کام جاری ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پنجاب اور وفاق میں شریف برادران نے اداروں کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہاکہ کل دو بڑے لیڈروں کے ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے منظر کو پوری قوم نے دیکھا ہے ۔ مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب احتساب کا عمل شروع ہوگا تو چور ڈاکو کہیں گے اداروں کو اور جمہوریت کو خطرہ ہے لیکن اپوزیشن بے شک واویلا کرے چوروں کے خلاف احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ماضی میں تحریک انصاف نے اپوزیشن میں رہ کر بہترین اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ جب احتساب کا عمل شروع ہوا اس کے بعد فالودہ والے کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کمیٹی میں بیٹھ کر مزے اٹھائے اب ان کو حساب دینا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ سنا ہے چوروں کی مجلس ہو رہی ہے اس کی سربراہی سب سے بڑا چور کرے گا۔ پاکستان سے باہر منتقل ہونے والی قومی دولت کے لئے حکومت نے ٹاسک فورس بنائی ہے جو ان ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے قومی دولت کو واپس لانے کیلئے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…