ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

میں نے بوتل کا پانی پینا بند کر دیا، قوم بھی گھڑے کا پانی پئے، نیسلے کمپنی کے پلانٹ میں کیا دیکھا؟چیف جسٹس نے پانی بیچنے والی تمام کمپنیوں کو عدالت میں طلب کرلیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پانی بیچنے والی تمام کمپنیوں کو آئندہ منگل کو عدالت میں طلب کرلیا۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے زیر زمین پانی نکالنے کے معاملے پر لیے گئے از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں نے بوتل کا پانی پینا بند کر دیا قوم سے بھی کہتا ہوں آپ بھی بوتل والا

پانی بند کر کے گھڑے کا پانی پی لیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ میں کراچی میں نیسلے کے پلانٹ کو دیکھنے گیا، نیسلے پانی کا پورا پلانٹ معیاری نہیں تھا، انہیں زمین مفت لیز پر دی گئی ہے، نیسلے کا پانی کا نمونہ حاصل کیا وہ بھی معیاری نہیں تھا۔پانی کی کوالٹی دیکھ کر ہمارے ایکسپرٹ نے کہا کہ اس سے اچھا دریا کا پانی پی لیجئے، منرل واٹر کے نام پر لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔عدالت نے حکم دیا کہ آڈیٹر جنرل نیسلے کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کریں جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ نیسلے کے بارے میں رپورٹ 2 دن میں آجائے گی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی میں ایک گھنٹے میں 20 ہزار ٹن پانی نکالا جا رہا ہے، پانی بیچنے والی کمپنیوں کے مالکان بڑے بڑے لوگوں کے پاس بھاگ رہے ہیں، سفارشیں کرا رہے ہیں کہ 10 پیسے فی لیٹر ٹیکس لگائیں، کیوں لگا دیں پاکستان کیا لوٹ کا مال ہے، جو مقدمات ہم سب رہے ہیں انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ پانی پبلک پراپرٹی ہے اس کی قیمت یکساں ہونی چاہیے، چاروں صوبے نرخ طے کرنے کے لیئے میٹنگ کریں۔چیف جسٹس نے نیسلے کمپنی کے وکیل سلمان اکرم سے استفسار کیا کہ ایک لیٹر کتنے کا بیچ رہے ہیں، جس پر انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک لیٹر پانی 55 روپے کا بیچ رہے ہیں، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیسلے والوں نے اربوں روپے کا پانی مفت میں استعمال کیا۔دورانِ سماعت

ماہر ماحولیات نے بتایا کہ منرل واٹر کمپنیاں جو بوتلیں استعمال کر رہی ہیں وہ خوراک کے طے کردہ اصولوں پر پورا نہیں اترتیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر جائیں سارا دن بوتلیں ہوٹلوں پر دھوپ میں پڑی رہتی ہیں، دھوپ میں رہنے کے باعث پلاسٹک کی بوتل سے خرابی ہوتی ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کوئی انسان بھی 50 سے 55 روپے کا پانی بیمار ہونے کے

لیئے نہیں خریدتا، قصور اور شیخوپورہ میں پانی میں آرسینک آرہی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ زیر زمین پانی عوامی ملکیت ہے، منرل واٹر کمپنیاں مفت پانی بیچ رہی ہیں، سندھ میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا جارہا جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ پانی پر ڈیڑھ روپے فی لیٹر پیسے لینے کی تجویز ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ کے تحت تمام صنعتوں سے ٹیکس لیں گے۔

اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ منرل واٹر کمپنیاں اربوں روپے کھا گئی ہیں پاکستان کو کچھ دینا بھی ہے، چھوٹی کمپنیاں ویسے بند کر رہے ہیں بڑی کمپنیاں آکر جواب دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ اگر حکومتی افسران وطن سے عشق میں آبی کانفرنس میں آتے تو پتہ چل جاتا کہ کہاں کہاں پانی کا مسئلہ ہے۔اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے عدالت کوآگاہ کیا کہ پانی کی قیمت مقرر کرنے کے لیے

قانون سازی کی ضرورت ہیچناچہ واٹر ایکٹ میں یہ چیز یں لے کے آرہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قانون موجود ہے اس کے اندر رہتے ہوئے کر سکتے ہیں۔سیکریٹری پنجاب نے عدالت میں کہا کہ پنجاب میں فی لیٹرایک روپے اور خیبر پختونخوا میں ایک روپے 20 پیسے نرخ مقرر ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ 18 لیٹر پانی کی بوتل کی لاگت 160 روپے ہے ،

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ ایک بوتل پر 60 روپے منافع کمایا جا رہا ہے۔جس پر وکیل پانی کمپنی نے کہا کہ یہ اعداد وشمار درست نہیں ہیں اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اس میں وکیلوں کی فیس اور اعلیٰ افسران کی تنخواہیں بھی شامل کی ہوں گی۔دورانِ سماعت خیبر پختونخوا کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ پانی کے حوالے سے کے پی کے کا کوئی مصدقہ ڈیٹا نہیں کہ کتنا پانی زیر زمین سے نکال کر بیچا جا رہا ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے آئندہ منگل کو منرل واٹر کمپنیوں کے مالکان کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…