جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

پاکستان بنتے وقت فضل الرحمن کے بزرگ ۔۔۔فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کے احتجاج اورواک آؤٹ کاکوئی جواز نہیں ٗاپوزیشن کواگرجواب نہ ملے توپھراحتجاج کریں ٗ نوازشریف کی عملی سیاست پارلیمنٹ کے باہرتک محدودہوگئی ہے ٗاپوزیشن کے پاس قیادت ہے نہ نظریہ ٗ مولانافضل الرحمان کودن کوتارے اوررات کواسرائیلی طیارے نظرآتے ہیں ۔

ماضی کاحساب کیاجائے توسب لوگ سامنے آجائیں گے ٗپاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں ثالثی کاکرداراداکررہاہے ٗسعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم اوروفد کومثالی عزت واحترام ملا ۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ اپوزیشن کے احتجاج اورواک آؤٹ کاکوئی جواز نہیں ٗاپوزیشن کواگرجواب نہ ملے توپھراحتجاج کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ کرپشن پربات نہ کی جائے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اداروں کے ساتھ جوانہوں نے کیاوہ عوام کے سامنے آناچاہیے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے اداروں کوتباہ کیاگیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ مولانافضل الرحمان کودن کوتارے اوررات کواسرائیلی طیارے نظرآتے ہیں۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسد عمر نے فضل الرحمان کو گمراہ کہہ دیا اور بہت بڑا ظلم ہو گیا، یہ ان کی پرانی روایت ہے، اس وقت بھی یہ گمراہ ہی تھے جب پاکستان بن رہا تھا اور ان کے بزرگ پاکستان کے خلاف کھڑے تھے، یہ تاریخ میں کبھی درست سمت نہیں کھڑے ہوئے، پاکستان بنانے کے موقع پر بھی ان کے بزرگ برٹش راج کے ساتھ کھڑے ہوئے۔مقبوضہ کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے ایک پیغام بھی جاری نہیں کیا، 1988 سے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہوئے ہیں۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ ماضی کاحساب کیاجائے توسب لوگ سامنے آجائیں گے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پی ٹی وی میں سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے خسارے میں اضافہ ہوا ٗپی آئی اے اورسٹیل ملزکابراحال ہے ۔وزیراطلاعات نے کہاکہ ملک کوتباہ کرنے والے ہمیں معاشی صورتحال پردرس دے رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ پچھلے 2دنوں میں سٹاک مارکیٹ میں1450پوائنٹس کااضافہ ہوا۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ وہ اعتمادہے جوعوام وزیراعظم عمران خان پرکررہی ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ نوازشریف کی عملی سیاست پارلیمنٹ کے باہرتک محدودہوگئی ہے ۔

اپوزیشن کے پاس قیادت ہے نہ نظریہ۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس میں فالودے والے کے اکاؤنٹس میں اربوں نکل آئے ٗجن کی3برسیاں ہوچکی ہیں ان کے اکاؤنٹس میں سے بھی کروڑوں نکل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ گردشی قرضہ1200ارب روپے تک پہنچ چکاہے ٗوزیراعظم خودمعاشی پروگرام کی قیادت کررہے ہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ وزیراعظم کی قیادت میں آج پاکستان کامثبت تشخص ہے ۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان مسلم ممالک کے تنازعات میں ثالثی کاکرداراداکررہاہے ۔

سعودی عرب کے دورے میں وزیراعظم اوروفد کومثالی عزت واحترام ملا۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ چینی قیادت نے کہاکہ وزیراعظم کے دورہ چین سے تعلقات میں نئے باب کااضافہ ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ انسان ہیں غلطیاں ہوسکتی ہیں لیکن سمت درست ہے ٗہرکارکن کہہ سکتاہے کہ عمران خان ایماندارہیں۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ وفاقی وزیرعمرایوب دانشمندی سے بجلی کے مسائل حل کررہے ہیں ٗبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے 75فیصدلوگ متاثر نہیں ہوئے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ 95فیصد کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیاگیا ٗملک میں اندھیروں کادورختم،نئی صبح طلوع ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…