جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

کتنے فیصد پاکستانی چیف جسٹس کی کارکردگی کوقابل تعریف تصور کرتے ہیں؟گیلپ نے تازہ ترین سروےکے نتائج جاری کر دئیے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)گیلپ اور گیلانی پاکستان نے حالیہ رائے عامہ سروے میں انکشاف کیا ہے کہ ستاون فیصد پاکستانی، چیف جسٹس آف پاکستان کی گزشتہ ایک برس کی مجموعی کارکردگی کو قابل تعریف تصور کرتے ہیں۔گیلانی ریسرچ فاونڈیشن اور گیلیپ کے اشتراک سے کرائے جانے والے رائے عامہ کے سروے کے مطابق بتیس فیصد پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کی کاکردگی

بہت اچھی رہی، پچیس فیصد نے اسے اچھی جبکہ گیارہ فیصد نے مناسب قرار دیا۔دوسری جانب چودہ فیصد پاکستانیوں نے چیف جسٹس کی گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کو خراب جبکہ تیرہ فیصد نے انتہائی خراب قراردیا۔واضح رہے سپریم کورٹ کے جج جسٹس میاں ثاقب نثار کو 7 دسمبر 2016 کو چیف جسٹس آف پاکستان مقرر کیا گیا جس کے بعد انہوں نے 31 دسمبر 2016 کو چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا اور اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی از خود نوٹس لیے اور اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میرا مشن اس ملک میں انصاف کا قیام اور ڈیمز بنانا ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہی سب سے پہلے ڈیم فنڈ کا قیام کیا جسے بعد میں وزیراعظم ڈیم فنڈ کے ساتھ ملا کر اس کا نام وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا۔میاں ثاقب نثار نے اب تک کئی از خود نوٹس لیے اور اپنی کارکردگی کی وجہ سے ہی عوام میں مقبولیت حاصل کی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ میرا مشن اس ملک میں انصاف کا قیام اور ڈیمز بنانا ہے۔ یاد رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ہی سب سے پہلے ڈیم فنڈ کا قیام کیا جسے بعد میں وزیراعظم ڈیم فنڈ کے ساتھ ملا کر اس کا نام وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم فنڈ رکھ دیا گیا۔جسٹس ثاقب نثار 17 جنوری 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہونے جارہے ہیں۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک بار صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تھاکہ ‘ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیم پر پہرہ دوں گا اور اگر وہاں جھونپڑی بنا کر رہنا پڑا تو رہوں گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…