لاہور(این این آئی) پنجا ب حکومت نے حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کے سلسلہ میں 30اکتوبر بروز ( منگل ) کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا ۔نوٹیفکیشن کے
مطابق مقامی تعطیل صرف لاہور کی سطح پر ہوگی ۔پنجاب سو ل سیکرٹریٹ ، اس سے منسلک تمام محکمے اور ریجنل دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے ۔