پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

سی پیک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا،منصوبے پر کتنے ارب ڈالر کا خرچ ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،

رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا، منصوبے کے تحت پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پاؤ چانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی عملداری کے بعد گوادر بندرگاہ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، آج کا گوادر چار سال قبل کے گوادر سے بالکل مختلف ہے، جہاں زندگی آباد ہو رہی ہے اور یہ دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں نے جمعہ کو چینی سفارتخانے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں چینی سفیر یاؤ جنگ اور ڈپٹی چیف آف مشنزچاؤ لی چیان نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے پہلے اربن ماس ٹرانزٹ منصوبہ پر کام کرنے والی چینی کمپنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے فریم ورک کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر 90فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیا ہے،منصوبے کی 1.62ارب ڈالرز کی لاگت چین کے ایگزم بینک کی جانب سے کی گئی،26کلومیٹر طویل منصوبہ پر 26اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 24زمین کے اوپر اور 2زیرزمین ہیں،اورنج لائن منصوبہ پاکستان میں جدید نقل و حمل کی ایک روشن علامت ہے،جس سے روزانہ کی تعداد میں ہزاروں شہری سفر کی بہترین سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،

منصوبے پر 476چینی شہریوں جبکہ 1110پاکستانی شہریوں نے ملازمت حاصل کی،چینی کمپنیاں پاکستانی شہریوں کو اس لئے روزگار فراہم کرتی ہیں تا کہ وہ ملازمت کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے بھی مستفید ہو سکیں، منصوبہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا جس کے بعد عوام سفر کی جدید سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔رشکئی میں سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون قائم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران منصوبے کو حتمی طور پر طے کیا جائے گا،

منصوبے کے تحت پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے،صنعتی زون میں چینی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمپنیاں بھی اپنا کاروبار قائم کریں گی،چین میں بھی مختلف طرح کے صنعتی و تجارتی زونزاور بندرگاہوں کے ذریعے تعمیر و ترقی کے مراحل طے کئے گئے،صنعتی زونزمیں کام کرنے والی پاکستانی کمپنیاں چینی کمپنیوں کے تجربات سے مستفید ہوں گی اور اس کی مدد سے پاکستانی برآمدات میں بھی اضافہ ہو گا،سی پیک کے تحت یہ پہلا صنعتی زون ہو گا جس کیلئے خیبرپختونخوا کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین چانگ پاؤ چانگ نے کہا ہے کہ سی پیک کی عملداری کے بعد گوادر بندرگاہ نے دنیا بھر کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے، آج کا گوادر چار سال قبل کے گوادر سے بالکل مختلف ہے، جہاں زندگی آباد ہو رہی ہے اور یہ دنیا کا بڑا تجارتی مرکز بننے جا رہا ہے،چینی کمپنی نے گوادر کی حالت بدلنے کیلئے دن رات ایک کیا،سی پیک کی عملداری سے قبل گوادر میں کسی چیز کا نام و نشان نہ تھا،تاہم سی پیک پر عملداری کے بعد گوادرپوری دنیا میں اپنی پہچان بنا چکا ہے اور عالمی ممالک سی پیک کے بعد پاکستان میں اور گوادر میں سرمایہ کاری کا سوچ رہے ہیں، گوادر جیسا منصوبہ پاکستان کیلئے روشن مستقبل کی نوید ہے، اس منصوبے پر بھی سینکڑوں پاکستانیوں کو ملازمتیں دی گئیں اور سی پیک کے اگلے مرحلے میں مزید پاکستانی شہریوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…