بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

پس پردہ طے ہونے والی حکمت عملی کے تحت بلوچستان کی سرزمین کو عالمی جنگ کی جانب دھکیلا جارہا ہے، نوابزادہ لشکری رئیسانی نے سنگین دعوے کردیئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ ( آئی این پی )بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خا ن رئیسانی نے کہا ہے کہ پس پردہ طے ہونے والی حکمت عملی کے تحت بلوچستان سے متعلق ہونے والے فیصلوں کے ذریعے بلوچستان کی سرزمین کو عالمی جنگ کی جانب دھکیلا جارہا ہے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان اور چینی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں چین کی بلوچستان کے وسائل پر دسترس حاصل کرنے کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی غمازی کرتی ہے۔

بلوچ عوام کے مفادات سے متصادم فیصلوں کے خلاف سیاسی مذاحمت کرینگے ۔ گزشتہ روز سراوان ہاؤس میں سیاسی کارکنوں قبائلی عمائدین سمیت مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق ہونے والے زیادہ تر فیصلوں میں بلوچستان کی حقیقی سیاسی قیادت کو نظر انداز کرنے کی پرانی حکمت عملی بروئے کار لائی جارہی ہے۔مذموم خواہشات کی تکمیل کیلئے پس پردہ طے ہونے والے فیصلے بلوچستان نیشنل پارٹی اور بلوچستان کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عالمی قوتوں کی بڑھتی ہوئی غیر معمولی دلچسپی سے بلوچستان کی سرزمین پر عالمی قوتوں کے مفادات کے تحت ہونے والے تصادم کے خدشات کو تقویت مل رہی ہے ۔ نوابزادہ لشکری رئیسانی مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور چینی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں بلوچستان کے وسائل پر دسترس حاصل کرنے سے متعلق چین کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی غمازی کرتی ہیں جس کے صوبے کے عوام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں موجودہ صورتحال سیاسی کارکنوں کی سنجیدہ اور شعوری توجہ کی طالب ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں عالمی سرمایہ کاری کے نام پر آئین میں ایک نیا منظر نامہ تشکیل پاسکتا ہے جس کا گہرائی سے صوبے کی سیاسی قیادت اور کارکنوں کو تجزیہ کرنا چاہیے ۔اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ہم اپنی آئندہ نسلوں کیلئے کنگال بلوچستان چھوڑ کر جائیں گے ۔ بلوچستان کے ساحل وسائل کے دفاع کیلئے ہم پر بے رحم عالمی استحصالی قوتوں کی جدید سامراجیت کو سمجھنا لازم ہے ۔ بلوچستان کے قدرتی وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے عالمی قوتوں کی مذموم خواہشات کیا رخ اختیار کرسکتی ہیں اس پرتوجہ دیتے ہوئے موجودہ صورتحال کے تناظر میں صوبے کی سیاسی جماعتوں اور قیادت کے درمیان باہمی تعاون اور افہام وتفہیم درکار ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…