لاہور (نیوز ڈیسک) سیشن عدالت نے وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کے بیٹے کی عبوری درخواست ضمانت میں توسیع کردی ۔ تھانہ غالب مارکیٹ کا تفتیشی افسر عدالت کے رو برو پیش ہوا۔ ملزم پر پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔تاہم درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پولیس نے بلا وجہ ان پر مقدمہ درج کیا ہے۔عدالت نےدرخواست ضمانت میں 23اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے تھانہ غالب مارکیٹ پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر ہائوسنگ محمود الرشید
کے بیٹے کے بارے میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ وہ غالب مارکیٹ میں گاڑی میں ایک لڑکی کیساتھ قابل اعتراض حالت میں پائے گئے تھے جس پر پولیس والوں نے انہیں گاڑی سے نشے کی حالت میں اتارا تھا جس پر انہوں نے پولیس والوں پر تشدد کیا اور انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جبکہ اس حوالے سے وزیر ہائوسنگ محمود الرشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کا بیٹا بے قصور ہے اور اس کی کردار کشی کی جا رہی ہے ۔