جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

ضمنی الیکشن، حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، میرے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،خواجہ سعد رفیق نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے پر امید ہوں ، ہم عام انتخابات میں بھی نہیں ہارے تھے اگر ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ رکتی تو ہم انتخاب جیت چکے تھے ، حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوا دیں ، میرے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دور میں ترقیاتی کام کئے ۔ احتساب کے نام پر ہم سے انتقام

لیا جا رہا ہے ، میرے گھر پر اور میرے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔ ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔ ہم نے الیکشن چوری ہونے کے باوجود دھرنا نہیں دیا مگر کارکنان کی گرفتاری پر احتجاج کرینگے ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کے لئے پر امید ہوں ۔ ہم عام انتخابات میں بھی نہیں ہارے تھے ۔ اگر ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہ رکتی تو ہم الیکشن جیت چکے تھے ۔ حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کرکے عوام کی چیخیں نکلوادیں ۔ (ن) لیگ نے اپنے دور میں ترقیاتی کام کروائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…