اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ضمنی انتخاب،کون سی پارٹی سب سے آگے؟ ن لیگ یا تحریک انصاف؟ سروے کے ایسے نتائج سامنے آگئے کے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) ضمنی انتخاب،کون سی پارٹی سب سے آگے؟ ن لیگ یا تحریک انصاف؟ سروے کے ایسے نتائج سامنے آگئے کے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا،راولپنڈی کے حلقہ این اے 60میں 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سروے کیاگیا جس میں 50فیصد لوگوں کی جانب سے تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق اور 47فیصد لوگوں کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سجاد خان کو سپورٹ کرنے کا کہا گیا،

حلقے سے لوگوں کے ملے جلے تاثرات سامنے آئے بعض شہری تحریک انصاف سے دومہنیوں میں تنگ آچکے ہیں جبکہ کچھ شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تحریک انصاف کو بہت کم ٹائم ہوا ہے اس لیے انہیں ابھی مزید وقت دے کر پرکھنا چاہیے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60میں انتخابی سروے کیا ، جس میں عوام کی رائے لی گئی کہ وہ کس امیدوار کوآئندہ ضمنی الیکشن میں کامیاب کروائیں گے، این اے 60میں (ن) لیگ کے سجاد خان اور پی ٹی آئی کے شیخ راشد شفیق آمنے سامنے ہیں، عوامی سروے میں ایک شہری نے کہا کہ ہم لکیر کے فقیر نہیں ہیں کہ خان نے جو کہا اسکے پیچھے لگ گئے جبکہ ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ ہم بلے کو ووٹ دینگے کیونکہ ابھی تحریک انصاف کی حکمت کو صرف 2ماہ ہوئے ہیں اور ابھی تک ہم ان کو مزید جانچنا چاہتے ہیں۔ لطیف نامی شہری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے اس کے مطابق وہ کام نہیں کررہے اس لیے ہم (ن) لیگ کے سجاد خان کو ووٹ دینگے۔ ایک نوجوان شہری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کو ہی ووٹ دینگے کیونکہ ہمیں تبدیلی چاہیے۔ راشد نامی شہری کا کہنا تھا کہ ہم شیر کو جتائیں گے کم سے کم وہ مہنگائی کے اوپر کنٹرول تو کرتا ہے۔ سروے کے دوران ایک شہری عمر نے کہا کہ ہم شیر کو ووٹ دینگے کیونکہ (ن) لیگ کے دور میں بہت زیادہ ترقیاتی کام ہوئے اور ملک میں امن ومان آیا ہے۔ حلقہ کے مکمل سروے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق کے حق میں 50فیصد لوگوں کی رائے آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سجاد خان کے حق میں 47فیصد لوگوں کی رائے آئی ۔ واضح رہے کہ عام انتخابات میں اس حلقہ میں حنیف عباسی کی گرفتاری کی وجہ سے انتخاب ملتوی ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…