جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان نے امر یکہ اور آئی ایم ایف کے سی پیک کو قرضوں کا بحران قرار دینے کے بیانات مسترد کردیئے ،چینی قرضوں سے متعلق مکمل تفصیلات جاری

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کو پاکستان کیلئے قرضوں کا بحران قرار دینے کے بیانات کو مسترد کردیا ہے ۔

وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  سی پیک کے تحت چین سے حاصل کیے جانے والے قرضوں کی واپسی کا عمل 2021سے شروع ہوگا۔ ابتدائی طور پر 300سے 400ملین ڈالرز سالانہ چین کو قرضوں کی مد میں واپس کیے جائیں گے جو 2024-2025میں بڑھ کر 3.5ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ قرضوں کی واپسی عمل آئندہ 25سالوں میں مکمل ہوگا ۔ سی پیک منصوبے پر خوش اسلوبی سے کام جاری ہے ۔اب دونوں ممالک کے مابین اتفا ق رائے سے اسے وسعت دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ سی پیک کے باعث فوری طور پر پاکستان کو کسی بھی قسم کے مالیاتی دباؤ اور قرضوں کے بحران کا سامنا نہیں ہے۔ قرضوں کے بحران کے حوالے سے مبالغہ آرائی سی پیک منصوبوں سے حاصل ہونے والے فوائد کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتی ۔ سی پیک منصوبوں میں گزشتہ چار سالوں کے دوران اب تک ملک میں 22منصوبوں پر 28ارب ڈالرز خرچ کیے گئے ہیں ۔ پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ اور عالمی مالیاتی ادارے  کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری  منصوبہ کو پاکستان کیلئے قرضوں کا بحران قرار دینے کے بیانات کو مسترد کردیا ہے ۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جمعہ کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے تحت چین سے حاصل کیے جانے والے قرضوں کی واپسی کا عمل 2021سے شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…