اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کا اعلان کیا تو اس منصوبے کو عوام نے خوب سراہا اور رجسٹریشن کے لیے فارم حاصل کیے جا رہے ہیں، اسی منصوبے کے حوالے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے
عمران خان کے دوست انیل مسرت کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ سی پیک سے تین گنا بڑا ہے،آخری پانچ لاکھ گھروں میں ہر گھر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہو گی۔ اس ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل مسرت نے کہا کہ پانچ سالوں میں پچاس لاکھ گھر بنانے کا منصوبہ ہے، پہلے مر حلے میں پندرہ لاکھ گھروں کو اگر بنایا جائے تو ان کی قیمت آٹھ سے دس ہزار ڈالر رکھنا ہو گی، انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید پندرہ لاکھ گھروں کی قیمت اٹھارہ سے بیس ہزار ڈالر رکھنی چاہیے جو کہ دو سے تین بیڈ کے ہوں گے، انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں دس لاکھ گھر اوسط پچاس ہزار ڈالر کی قیمت پر بنیں گے، انیل مسرت نے کہا کہ پانچ لاکھ گھر 75ہزار ڈالر روپے کے ہونے چاہئیں اور آخری مرحلے میں پانچ لاکھ گھروں کی فی گھر مالیت تقریباً ایک لاکھ ڈالر مالیت کے ہونے چاہئیں۔ انیل مسرت نے کہا کہ یہ پراجیکٹ سی پیک سے تین گنا بڑا ہے۔ اس منصوبے کو عوام نے خوب سراہا اور رجسٹریشن کے لیے فارم حاصل کیے جا رہے ہیں، اسی منصوبے کے حوالے معروف اینکر پرسن وسیم بادامی نے عمران خان کے دوست انیل مسرت کا ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ سی پیک سے تین گنا بڑا ہے،آخری پانچ لاکھ گھروں میں ہر گھر کی قیمت ایک لاکھ ڈالر ہو گی۔