اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیدی گئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن نے مطالبات نہ منظور ہونے پر ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور چیف جسٹس ہمارے مسئلے کو حل کر ائیں۔

جمعہ کو آل پاکستان ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین میر محمد یوسف شاھوانی نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کہا کہ سابق حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت نے بھی آل پاکستان ٹینکرز اونرز ایسو سی ایشن کے مسائل کو یکسر نظر انداز کر رہی ہے۔ افسوس تبدیلی والی حکومت بھی سابقہ حکومتوں کے نقشے قدم پر چل پڑی ہے۔آئل ٹینکرز پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اورکروڑوں روپے سالانہ ٹیکس ادا کرتے ہیں لیکن ہمارے لیے کوئی بھی پالیسی یا ریلیف آج تک حکومتی سطح پر نہیں دیا گیا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم نے ہماری چلتی گاڑیوں کو بند کرنے کیلئے قانون بنایا ہے۔ایک سیاہ کارنامہ اور قانون وزیر پٹرولیم کی مشاورت ست آئل ٹینکرز پر لاگو کر دیا گیا ہے اور ہمارے ٹینکرز کو کیلیبریٹ ہونے سے روک دیا گیا ہے۔این ایچ اے نے اوگرا معیار کے مطابق ہمیں ہارس پاور گاڑیاں تیار کرنے کو کہا ہے مگر اس معیار کے گاڑیوں کیلئے پاکستان میں روڈ موجود نہیں ہیں۔بند کمروں میں بنائی گئی پالیسیاں آئل ٹینکرز ایسوسیایشن کی مشاورت کے بغیر تیار کر کے نافذ کر دی جاتی ہیں جس سے بے پناہ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف اور چیف جسٹس سے گزارش ہے کہ ہمارے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ آئل ٹینکرز مالکان اور ڈرائیورز کے مسائل حل ہوں۔ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو 10روز بند پورے ملک کے اندر تیل کی فراہمی بند کر دیں گے جس کی ذمہ داری تبدیلی والی حکومت پر ہوگی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…