اسلام آباد (این این آئی)اقتصادی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چین کے قرضے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے بیان کے حوالے سیاقتصادی امور کے پاکستان حکومت کے ترجمان فرح سلیم نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کا تعلق چین پاکستان اقتصادی رہداری سے منسلک قرض نہیں ہے کیونکہ ان کی فوری واپسی کا پاکستان کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے بلکہ اس قرض کی واپسی آئندہ تین سے چار سال کے بعد شروع ہوگی۔ایک انٹرویومیں فرح سلیم نے کہا کہ
پاکستان کی موجودہ معاشی مشکلات کو تعلق پاکستان کے توانائی کے شعبے سے متعلق گردشی قرضے ہیں ٗ جن میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران مسلسل اضافہ ہوتا رہا ہے۔یاد رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان، ہیدر نیوئٹ نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی طرف سے اپنی معاشی مشکلات سے نمٹنے کیلئے عالمی مالیاتی ادارے سے باضابطہ طور پر قرض فراہم کرنے کی درخواست دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی مشکلات کی ایک وجہ چینی قرض ہے۔