ڈالر کی قیمت بڑھنے کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہے ،اسد عمر کیا کچھ کرتے رہے؟ ،پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کے تشویشناک انکشافات، بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا

10  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہاہے کہ مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی سمجھ نہیں آرہی ٗڈالر کی قیمت بڑھنے کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہے جس کا اسد عمر اور وزراء کو پتہ ہے ،

کہانی کچھ دنوں میں سامنے آجائیگی ۔ایک انٹرویومیں نبیل گبول نے کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے حوالے سے عمران خان کے بیان کی سمجھ نہیں آرہی ،  یہ وہ کام کریں جو یہ کر سکتے ہیں ،حکومت کے اقدامات دیکھ کر ایسا لگتاہے کہ ہم سٹیج ڈرامہ دیکھ رہے ہیں، ڈالر کی قیمت بڑھنے کے پیچھے ایک بہت بڑی کہانی ہے جس کا اسد عمر اور دیگر وزراء کو پتہ ہے ، یہ کہانی کچھ دنوں میں سامنے آجائیگی ، میں اس وقت یہ بتا کر قوم کو ڈرانا نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی جانب سے عمران خان کوغلط مشورے دیئے جارہے ہیں۔ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جائیں لیکن عوام کوریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ پرانا گند صاف کرنے کیلئے عمران خان کولایا گیاہے ، اب وہ کہتے ہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں تو انہوں نے جووعدے کئے تھے اب اگر وہ پورے نہیں ہوتے تو عمران خان پر آرٹیکل سکس لگ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ عمران خان کو پتہ چل گیاہے کہ میں حکومت نہیں چلا سکتا ، اس لئے وہ خود ہی حکومت کوختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نہیں چلارہے کہ بلکہ جو پنجاب کو چلا رہاہے اس کے بارے میں عمران خان جانتے ہیں۔ عمران خان کو اب سمجھنا چاہئے کہ جتنی عزت انہوں نے کمائی تھی اور اب جس طرح ان کوبدنام کیا جارہاہے میرا دل خون کے آنسو رو رہاہے کیونکہ عمران خان میرے دوست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کوجولوگ لے کر آئے ہیں ان کا مقصد ہی یہی تھا کہ عمران خان کی بھی مصطفی کمال جیسی حالت کردی جائے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…