جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

طاہرالقادری نے پولیس اور آئی جی کے بارے میں کیا کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو انہیں تبدیل کرنا پڑ گیا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے آئی جی پنجاب محمد طاہر کے ہٹائے جانے کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشافات کیے ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کے پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی بنایا،

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن میں نامزد لوگ حاضر سروس ہیں، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ طاہرالقادری نے ماڈل ٹاؤن سانحہ کے ذمہ داروں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، طاہر القادری نے کہا کہ نامزد افسران کو معطل نہ کیا گیا تو تحقیقات پر اثرانداز ہوں گے، افتخار درانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر آئی جی پنجاب طاہر خان حیل و حجت سے کام لیتے رہے، جو ان کے ہٹائے جانے کا باعث بنا،  دوسری جانب سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر کو اس لیے تبدیل کیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسران کو برطرف کرنے کے بجائے ان کے تبادلے کرکے دوسرے عہدوں پر تعینات کردیا تھا۔ سابق آئی جی اسلام آباد پولیس طاہر عالم خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب محمد طاہر تقرری اور تبادلوں میں ناصر درانی سے مشاورت کیا کرتے تھے لیکن وزیراعلیٰ کو ارکان اسمبلی کی طرف سے پولیس کے خلاف مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ انہوں نے حکومت اور آئی جی کے درمیان اختلاف کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم چاہتے تھے کہ جو افسران سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث تھے انہیں عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے مگر آئی جی محمد طاہر نے ایکشن لینے کی بجائے ان کا تبادلہ کرکے دوسری جگہوں پر تعینات کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…