اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈالر کی قیمت اب تک 138 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس نے پاکستانی عوام کو پریشان کر دیا ہےکیونکہ اس سے مزید مہنگائی ہونے کا خدشہ ہے۔اس صورتحال پر ایک بار پھر پاکستانی عوام کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی یاد ستانے لگ گئی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں اضافے اور گیس،پانی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ پاکستان
اپنے پرانے اور بہترین سابق وزیر خزانہ کو بہت یاد کر رہی ہے۔جب کہ ایک صارف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کی سپورٹرز نہیں ہوں لیکن ہمارے ملک کی معیشت اس وقت ڈوب رہی ہے۔ اس چیز پر خوشی منانے والی دیگر جماعتوں کو شرم آنی چاہئیے۔اسکےعلاوہ بھی کئی سوشل میڈیا صارفین حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔ الیکشن سے قبل تو تبدیلی کا نعرہ لگایا جاتا تھا اور غربت کم کرنے کا دعوی کیا جاتا تھا تاہم سب کچھ الٹ ہی ہو رہا ہے۔بہتری کے آثار نظر نہیں آرہے۔