جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

فوج کا احتساب بھی ہونا چاہیے، محمود خان اچکزئی نے پارٹی کارکنوں کو افغانستان کی شہریت حاصل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں، دھماکہ خیز اعلانات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) محمود خان اچکزئی نے پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں مگر جج، جرنیل اور صحافیوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ قوموں کا معاہدہ ہے، پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ پاکستانی شہریت کے ساتھ ساتھ افغانستان کی بھی شہریت حاصل کر لیں۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں اپنی پارٹی کے شہید کارکنوں کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لاکھوں پاکستانی دوسرے ملکوں کی دوہری شہریت رکھتے ہیں تو پاکستان کے پشتون افغانستان کے شہری کیوں نہیں بن سکتے۔ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں صاف شفاف انتخابات ہوں۔ خود اپنے بارے میں ان کا کہنا تھا میں سیاست کر رہا ہوں، خود سیاست کر رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ خود بھی افغان پاسپورٹ بنوانا چاہتا ہوں لیکن نہیں بنوا سکتا، انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ آپ میں سے جو بھی انتخابات میں حصہ نہیں لیتے وہ سب افغانستان کا پاسپورٹ بنوائیں۔ سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں بسنے والے پشتون ایک قوم ہیں اور پاکستان بننے سے پہلے بھی وہ اپنی ہی سرزمین پر آباد تھے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی میدان عمل میں ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوریت کی مضبوطی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کو غیرجمہوری طریقے سے اقتدار دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے پشتون اکائیوں پر مشتمل نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے، محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم احتساب کے خلاف نہیں مگر جج، جرنیل اور صحافیوں سمیت سب کا احتساب ہونا چاہیے کیوں کہ آئین کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ قوموں کا معاہدہ ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…