بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاک اپ ہوتے عمران خان کو کیا کام کرنے کیلئے میدان میں اتارا گیا ہے؟ن لیگ کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ترجمان بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان میں اتارے گئے ہیں، یہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاکپ ہوتے،، اپوزیشن دھکمیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی، فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں۔

پیر کو ترجمان چیئرمن پی پی پی سینیٹر مصطفی نواز نے وزیراعظم کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان بہت بڑے سیاسی انتقام کے ساتھ میدان میں اتارے گئے ہیں، یہ احتساب کے نام پر انتقام ہے، نیب مشرف کی طرح اس استعمال کیا جا رہا ہے، نیب اگر واقعی آزاد ہوتا تو حکومتی وزیر اور مشیر لاکپ ہوتے، ترجمان بلاول بھٹو نے کہا وزیراعظم آغاز میں غیرمقبول ہو چکی حکومت کو سہارا دینے کیلئے ڈھونگ رچا رہے ہیں، عمران خان کا ویژن ہے نہ ان میں منشور پر عملدرآمد کی صلاحیت ہے، انہوں نے کہا اب بھی غلط بیانی کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، خان صاحب کہتے ہیں مہنگائی قرضوں سے بچنے کیلئے کی ہے، دوسری طرف مہنگائی بھی کر رہے ہیں اور قرضے کیلئے آئی ایم ایف کی منتیں بھی کر رہے ہیں، مصطفی نواز کھوکھر نے کہامہنگائی آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے کی گئی ہے، مہنگائی کا بدترین سونامی تو ابھی آنا ہے، نہیں چھوڑوں گا کہ فلمی ڈائیلاگ بولنے والے وزیراعظم اپوزیشن موڈ سے نکل آئیں، اپوزیشن دھکمیوں سے مرعوب نہیں ہوگی، عوام دشمن پالیسیوں کی مزاحمت ہوگی۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے سابق کرپٹ وزراء کے خلاف وفاقی وصوبائی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق کرپٹ وزرا کے خلاف وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک سونپ دیا ہے جبکہ وزیراعظم کی

ہدایت پر ان وزرا کے کڑے احتساب کیلئے وزارت قانون نے مسودہ قانون بھی تیار کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے وفاقی اور صوبائی وزرا کو ٹاسک دیتے ہوئےکہا ہے کہ بق وزراء جنھوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے۔ ملک کو لوٹنے والوں کا پیسہ واپس لا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔ وزارت قانون کا احتساب قانون کیلئے مسودہ جلد منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کر دیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کرپشن کے خلاف اپنا عزم دہراتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…