جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

مشاہد اللہ نے ’’علاج‘‘ پر قومی خزانے سے کتنے ہزار پاؤنڈ لگائے؟شہبازشریف قومی خزانے سے کون سے پرائیویٹ کام کرتے تھے؟افسوسناک انکشافات، رقوم کی واپسی کیلئے کارروائی شروع

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ اپوزیشن کا چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا مطالبہ درست نہیں ٗمشاہد اللہ کو علاج پر لگائے گئے چون ہزار پاؤنڈ واپس کرنا ہونگے ٗپی آئی اے میں پروموشن کے حوالے سے بھی محکمانہ انکوائری کرائیں گے ٗشہباز شریف نے 35کروڑ کا سر کاری جہاز استعمال کیا ہے ٗ پیسوں کی واپسی کیلئے نوٹسز جاری کئے جائیں گے ٗ

جاتی عمرہ کی دیوارکے معاملے پر کارروائی شروع کررہے ہیں، دیوار بنانے کے سرکاری اخراجات بھی واپس لیں گے ٗکرپشن کا خاتمہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تاجر کو سہولت ہماری پالیسی ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن کا پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین کا مطالبہ درست نہیں ہے ۔ ایک سوال پر وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ساڑھے چار ہزار کنال جگہ واگزار کروائی جا چکی ہے ٗوزیر اعظم نے حکم دیا ہے کہ غریب کی جھونپڑی نہیں گرانی ۔ایک اور سوا ل پر انہوں نے کہاکہ سینیٹر مشاہد اللہ کو علاج پر لگائے گئے چون ہزار پاؤنڈ واپس کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے میں پروموشن کے حوالے سے بھی محکمانہ انکوائری کرائیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے 35 کروڑ کا سرکاری جہاز استعمال کیا ہے ٗ شہبازشریف کو پیسوں کی واپسی کا نوٹسز جاری کیا جائیگا اور یہ پیسے قومی خزانے میں واپس جمع کرائیں گے ۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ان لوگوں کے احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا۔ایک سوال پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت کا کام کاروباری افراد کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہے ٗحکومت کاروی باری افراد کیلئے حائل رکاوٹیں دور کریگی ۔ایک اور سوال پر وزیر اطلاعات نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے ٗ

سی ڈی اے کو 35 ہزار کنال کا فائدہ ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تین بنیادی ستون ہیں ٗکرپشن کا خاتمہ، بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اور تاجر کو سہولت ہماری پالیسی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والے 157 افرا د کو نوٹس جاری کئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جاتی عمرہ کی دیوارکے معاملے پر کارروائی شروع کررہے ہیں، دیوار بنانے کے سرکاری اخراجات بھی واپس لیں گے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…