بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

’’کہاں کی ریاست مدینہ ، کہاں کا نیا پاکستان‘‘ نعیم الحق ، عون چوہدری کے بعد سینیٹر فیصل جاوید کے چھوٹے بھائی کو وزیراعظم عمران خان نے کونسا بڑا عہدہ دیدیا، سلیم صافی کا حیران کن انکشاف

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی ، تجزیہ کار سلیم صافی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے چھوٹے بھائی کو وزیراعظم عمران خان کا اے ڈی سی لگوا دیا ہے جبکہ جہانگیر ترین کے معاون بابر بن عطا کو وزیراعظم ہائوس میں غیر معمولی اختیارات دے دئیے گئے ہیں۔ سلیم صافی اپنے آج کے کالم میں ایک جگہ لکھتے ہیں کہ اسلام کے نام پر

بننے والے اسلامی جمہوریہ پاکستان ،جہاں آج کل ریاست مدینہ کے نام لیوائوں کی حکومت ہے،واپس پہنچا تو حسب عادت غیرحاضری کے دنوں میں میڈیا کی سرگرمیوں پر نظر دوڑانی شروع کی تو دیکھا کہ یہاں کی سیاست اور میڈیا پر گزشتہ دس دنوں کے دوران جو ایشوز چھائے رہے ان میں کوئی ایک بھی ایسا نہیں تھا جو پاکستان کے حقیقی مسائل یا انسانی زندگیوں سے متعلق ہو۔ مجھے لگا کہ میں اکیسویں صدی کے کسی ملک سے ماضی کے بغداد میں آگیا ہوں ۔ وہ بغداد جسے تاتاریوں کی یلغار کا سامنا تھا لیکن وہاں اس موضوع پر مناظرے ہورہے تھے کہ سوئی کے ناکے میں سے فرشتہ گزر سکتا ہے کہ نہیں ۔ پاکستان پہنچا تو دیکھا کہ سینیٹر فیصل جاوید وزیراعظم ہائوس میں موجود بھینسوں کے ساتھ بڑے شاہانہ انداز میں ویڈیو بنا رہے ہیں (انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی کو وزیراعظم کا اے ڈی سی لگوا دیا ہے اس لئے وہ ان خوش قسمتوں میں سے ایک ہیں جن کو وزیراعظم ہائوس تک زیادہ سے زیادہ رسائی حاصل رہے گی )اور پھر ان بھینسوں کو پالنے والے وزیراعظم ہائوس کے مزدور کے ساتھ حاکمانہ اور عالمانہ انداز میں گفتگو فرمارہے ہیں ۔ پھر ایک اور ویڈیو دیکھی جس میں جہانگیر ترین کے معاون بابر بن عطا کی سانس پھولی ہوئی ہے ۔ وہ کیمرے کے ساتھ وزیراعظم ہائوس کے اندر وزیراعظم کی رہائش گاہ کے ایک ایک حصے میں جارہے ہیں اور لمحہ بہ لمحہ قوم کو

پے درپے بریکنگ نیوز دے رہے ہیں کہ ماضی کے وزرائے اعظم کہاں سوتے اور کیسے ٹوائلٹ استعمال کرتے تھے۔ میں انتظار کرتا رہا کہ اب ویڈیو میں وہ پورا وزیراعظم ہائوس بھی دکھادیں گے جہاں ان کے وزیراعظم عمران خان رہ رہے ہیں لیکن انہوں نے وہ دکھایا اور نہ ایم ایس کا وہ مکان جس میں وہ بسیرا کرتے ہیں۔ میں انتظار کرتا رہا کہ اب وہ بنی گالہ کے اندر کی ویڈیو بھی بنا کر قوم کو بتادیں گے کہ موجودہ وزیراعظم کس طرح چھوٹے سے گھر میں رہتے تھے لیکن بابر صاحب نے اس حوالے سے بھی مایوس کیا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…