ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں 6 ہزار غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا انکشاف،ایک پلاٹ پر 15،15 لوگ دعویدار ،چیف جسٹس ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ملک بھر موجود ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے متعلق پیش کردہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں 6 ہزار غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں جس کے بعد سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو ملک بھر میں موجود تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے متعلق رپورٹ اور فورنزک آڈٹ کے بارے میں مکمل تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فورنزک آڈٹ سے متعلق کیس کی سماعت کی،

اس دوران سیکریٹری ہاؤسنگ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے اب تک کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حکومت پنجاب کو آپریٹو دفتر کو جگہ فراہم نہیں کررہی، میری اطلاعات کے مطابق پنجاب کوآپریٹو سوسائٹیز کے ریکارڈ میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی اس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ رپورٹ میں بھی یہی لکھا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت نے اب کسی سوسائٹی کی منظوری نہیں دینی، جہاں کبھی ہریالی ہوتی تھی اب سوسائٹی بن چکی ہے، کیا سوسائٹی بناتے ہوئے ماحولیات کے معاملات کو مدنظر رکھا جاتا ہے؟۔چیف جسٹس نے کہا کہ یہ ہاؤسنگ اسکیم والے سرکار کو رجسٹریشن فیس کی مد میں کتنی فیس فراہم کرتے ہیں، سوسائٹیز پلاٹس کے تبادلے پر بھی واجبات وصول کرتی ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فورنزک آڈٹ کی کیا صورتحال ہے؟دوران سماعت چیف جسٹس نے سیکرٹری ہاؤسنگ سے استفسار کیا کہ آپ کو پتہ ہے کہ ایک ایک پلاٹ پر 15،15 لوگ دعویدار ہیں، الاٹمنٹ لیٹر کی وجہ سے حکومت اربوں روپے سے محروم ہورہی ہے۔انہوں نے سیکرٹری سے مکالمہ کیا کہ الاٹمنٹ کا لیٹر کسی قانون کے مطابق نہیں،

کوئی جائیداد بغیر رجسٹریشن کے منتقل نہیں ہوسکتی، جائیداد منتقلی کا سارا پیسہ سوسائٹیز کھا رہی ہیں۔چیف جسٹس نے سیکرٹری سے سوال کیا کہ کیا ایچی سن کالج کی ہاؤسنگ سوسائٹی کی نگرانی کر رہے ہیں جس پر سیکرٹری نے جواب دیا کہ ہاں اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں۔اس دوران جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ ٹرانسفر آف ٹائٹل کے لیے سوسائٹیز کا کیا نظام ہے؟جسٹس اعجاز الاحسن نے سوال کیا کہ ماڈل بائی لاز کا اطلاق ہوچکا ہے؟ جس پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے جواب دیا کہ

جی سر یہ ہوچکا ہے۔دوران سماعت عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے عدالت کے حکم کے مطابق آڈٹ کررہا ہے، اس پر عدالت نے سیکریٹری ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ دو 4 سوسائٹیز کا فورنزک آڈٹ کرکے دیں۔ عدالت نے گوادر ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق وفاقی اور بلوچستان حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ایف آئی اے کو فورنزک آرڈر پر پیش رفت سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی، اس کے علاوہ عدالت نے کہا کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے فورنزک آڈٹ کی

اب تک کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔علاوہ ازیں عدالت میں ایف آئی اے نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اب تک کی فورنزک آڈٹ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔رپورٹ کے مطابق ملک بھی میں 6 ہزار غیر رجسٹرڈ اور 2 ہزار 7 سو 67 رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 84 رجسٹرڈ اور 12 غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز، پنجاب میں ایک ہزار 188 رجسٹرڈ اور 4 ہزار 6 سو 80 غیر رجسٹرڈ سوسائٹیز ہیں۔عدالت میں جمع کرائی گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں ایک ہزار 3سو 80 رجسٹرڈ اور 9 سو 67 غیر رجسٹرڈ، خیبرپختونخوا میں 49 رجسٹرڈ اور 120 غیر رجسٹرڈ، بلوچستان میں 12 رجسٹرڈ اور 2سو 21 غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیز ہیں رپورٹ کے مطابق ملک بھر کی 701 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا فورنزک آڈٹ مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں اسلام آباد کی 3، پنجاب کی 6سو 46، سندھ سے 16، خیبرپختونخوا سے 29 اور بلوچستان سے 7 سوسائٹیز شامل ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…