عثمان بزدار یا علیم خان!پنجاب کا اصل وزیراعلیٰ کون؟ بی بی سی کو انٹرویو میں علیم خان نے کیابڑا اعلان کر دیا

1  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان یا عثمان بزدار پنجاب کا اصل وزیراعلیٰ کون ہے؟بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے علیم خان نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صحافی حلقوں میں یہ بات زیر گردش ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار دراصل سامنے ہیں جبکہ اصل اختیارات اور کام عبدالعلیم خان کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف میں بھی یہ بات زبان زدعام ہے

کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک خاص مقصد کیلئے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ کا عہدہ دیا ہے ۔ اس حوالے سے جب برطانوی نشریاتی ادارے کے نمائندے عمر دراز ننگیانہ نے صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کا انٹرویو کیا ۔ بعض سیاسی مبصرین کا بھی خیال ہے کہ عثمان بزدار کو محض سامنے رکھا گیا ہے جبکہ پسِ پردہ حقیقی طور پر تمام تر کام سینیئر وزیر علیم خان کر رہے ہیں لاہور کی مال روڈ پر واقع وزیرِ اعلیٰ کے دفتر کے ایک کمرےمیں انٹرویو کے دوران عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے۔‘ تاہم انھوں نے بتایا کہ ان کے پاس کئی اختیارات ضرور ہیں مگر وہ ’وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے مجھے دیے گئے ہیں ۔ اس کی وضاحت انھوں نے ایک مثال سے کی۔ ’اگر میں آپ کو یہ ذمہ داری دے دوں کہ کل آپ وزارتِ بلدیات کے اجلاس کی صدارت کر لیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وزیر آپ بن گئے ہیں۔اس لیے ان کا کہنا تھا کہ اگر ’وزیرِ اعلیٰ نے مجھے کہا کہ آپ ہنڈرڈ ڈے پلان (سو دن کا پلان) مانیٹر کر لیں یا آپ یہ جو محکمے ہیں ان کو بلا کر ان کی کارکردگی چیک کر لیں، یا یہ جو بیوٹیفیکیشن پراجیکٹ ہے یہ آپ کر لیں یا صاف ستھرا پنجاب جو ہے اس کی سر پرستی آپ کر لیں، تو یہ اختیارات تو مجھے وزیرِ اعلیٰ نے دیے ہیں، وہ مجھے نہ دیتے کسی اور کو دے دیتے۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے اختیارات انھیں وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے منتقل ہوئے ہیں وہ وہی کر رہے ہیں،

اس سے زیادہ نہیں ۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعلیٰ عثمان بزدار اپنا کام کر رہے ہیں اور ’میں سمجھتا ہوں کہ نئے ہونے کے باوجود انھوں نے ایک ماہ کے اندر خود کو ایک اچھا منتظم ثابت کیا ہے ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وزارت بلدیات نے نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا ہے جو رواں ہفتے منظوری کے لیے وزیرِ اعظم کو بھیجاجائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…