اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کا رویہ اقوام متحدہ میں فقیروں والا ہے، بھارتی وزیر کی الزام درازی پر وزیر خارجہ کو جواب ضرور دینا چاہئے تھا،پی ٹی آئی کے اقدامات دیکھ کر لگ رہا ہے حکومت اگلے6ماہ میں معیشت تباہ کر دیگی، پی ٹی آئی حکومت 5سال مودی کاجو یار ہے ،
غدار ہے کا نعرہ لگاتی رہی، اب ان کو مودی سے یاری کی کون سی جلدی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہا ؤ س کے باہر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کا رویہ اقوام متحدہ میں فقیروں والا ہے۔ ایٹمی قوت کے وزیر خاجہ کا رویہ معذرت خواہانہ نہیں ہونا چاہئے، در در بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بے نقاب کریں اور بھرپور انداز میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت 5سال مودی کا جو یار ہے غدار ہے ، غدار ہے کا نعرہ لگاتی رہی ، اب ان کو مودی سے یاری کی کون سی جلدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر میں امن نہیں ہوتا تب تک دنیا میں امن نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو خون سے سینچا گیا ہے۔پوری دنیا کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اقدامات کرے۔اقوام متحدہ میں بھارتی وزیر خاجہ کی پاکستان پر الزام دازی قابل افسوس ہے جس کا شاہ محمود قریشی کو بھرپور جوب دینا چاہیے۔ پاکستان تحریک انصاف والے ہر معاملے پر نا اہل اور نالائق ثابت ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حالیہ اقدامات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ اگلے6ماہ میں معیشت کو یہ لوگ تباہ کر دیں گے۔ سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کا رویہ اقوام متحدہ میں فقیروں والا ہے، بھارتی وزیر کی الزام درازی پر وزیر خارجہ کو جواب ضرور دینا چاہئے تھا