اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین جنہیں سپریم کورٹ نے تاحیات نااہل قرار دیا ہے اور ان کی نظرثانی کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی ہے وہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں شریک ہو رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین وزیراعظم ہاؤس کے لائیوسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے کنونیئر بن گئے ہیں اور اس ضمن میں ہونے والی میٹنگز میں بھی شریک رہے ہیں،
اس اجلاس کی تصویر منظر عام پر آ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ لائیوسٹاک ایمرجنسی ورکنگ گروپ کے سو روزہ ایجنڈا پر پہلا اجلاس 13 ستمبر کو ہوا، جس میں جہانگیر ترین نے بطور کنونیئر پبلک اینڈ پرائیویٹ سیکٹر کے نمائندوں کے ساتھ شرکت کی، اس اجلاس میں سابق سیکرٹری لائیو سٹاک نسیم صادق نے پنجاب لائیو سٹاک کو درپیش مسائل اور اس میں آنے والی تبدیلی سے متعلق بریفنگ بھی دی۔