اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف کو سزائے موت دی جائے، طاہر القادری کا مطالبہ، سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شریف برادران و سابق وزرا کی استغاثہ کے ملزمان کی حیثیت سے طلبی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان، دھواں دھار پریس کانفرنس ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے
رانا ثنا اللہ اور شہباز شریف کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کیس میں شریف برادران و سابق وزرا کی استغاثہ کے ملزمان کی حیثیت سے طلبی کے حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا بھی اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے فیصلے سے مطمئن نہیں، رانا ثناء اللہ اور شہبازشریف گولیاں نہیں چلائیں،انہوں نے منصوبہ بندی کی تھی،سازش کرنے اورکرانے والے دونوں کی سزا موت ہے۔اس موقع پرجسٹس قاسم خان نے کے فیصلے نکات بھی بتائے۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاسم خان نے لکھا ہے کہ تمام حالات اور میٹنگز اور دیگر چیزوں کودیکھا جاتا ہے۔طیارے کا رخ موڑا گیا ایسا کیوں کیا گیا؟ اس پرجرح کرنی چاہیے تھی لیکن جرح نہیں کی گئی۔ مزید برآں وزیر اعظم عمران خان نےعوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والوں کو انصاف کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا گیا وزیر اعظم نے کہاکہ نہتے شہریوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والوں کو نظام عدل سے فرار کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر اعظم نے کہا کہ قانون کے یکساں نفاذ پر کسی قسم کا سمجھوتہ ممکن نہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ دیوانی و فوجداری مقدمات میں فوری انصاف تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ واقعہ میں ملوث افراد کو مناصب سے الگ کرکے بلاتفریق کٹہرے میں لایا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ وزیر اعظم نے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کا نشانہ بننے والے خاندانوں کو امید کی کرن دی ہے۔ قانون کی بالادستی کیلئے ان کا ویژن قابل تحسین ہے انصاف کی امید دلانے پر وزیر اعظم کے مشکور ہیں۔