کیا ماڈل ٹاؤن میں انسان نہیں چیونٹیوں کو مارا گیا تھا؟لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر طاہر القادری آگ بگولا،معاملہ کہاں لے جانیکا اعلان کردیا؟

26  ستمبر‬‮  2018

لاہور(سی پی پی) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن بارے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری نے لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ملازم طلب کیے گئے مالکان نہیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف برادران

سمیت 12 شخصیات کی طلبی کی منہاج القرآن کی درخواست مسترد کیے جانے کے عدالتی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کیا 17 جون 2014 کے دن انسان نہیں چیونٹیوں کو مارا گیا تھا اور پولیس کی دہشتگردی میڈیا کے ذریعے پوری دنیا نے دیکھی تھی۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے منصوبہ ساز طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کے تقاضے کس طرح پورے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کو انصاف دلانے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…