حکومت نے پہلے مرحلے میں 61گاڑیاں فروخت کردیں، یہ گاڑیاں کتنے کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں؟حیرت انگیز اعداد و شمار سامنے آگئے

24  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں 61 گاڑیوں کی نیلامی کر دی گئی ہے، یہ گاڑیاں 18 سے 20 کروڑ میں فروخت ہوئی ہیں، دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ پیر کو سینٹ میں سینیٹر بہرہ مند تنگی کی طرف سے اٹھائے گئے معاملہ کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ یہ رونا ختم نہیں ہو رہا کہ گورنر ہاؤس میں گند ڈل گیا ہے، اگر گند ڈل گیا ہے تو صاف کر دیں گے، 33 گاڑیاں 98 کروڑ کی خریدی گئی تھیں، یہ ایک کانفرنس کے

لئے خریدی گئی تھیں، یہ کانفرنس کبھی ہوئی ہی نہیں۔ ان گاڑیوں کی مرمت پر 35 کروڑ خرچ ہو گئے، پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، اس میں 70 گاڑیاں پیش کی تھیں، 61 نیلام ہو گئی ہیں۔ یہ 18 سے 20 کروڑ کی فروخت ہوئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں پروٹیکٹڈ اور مہنگی گاڑیاں بیچی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ 5 بھینسیں بھی نیلامی کے لئے آ رہی ہیں۔ قبل ازیں سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عوامی اہمیت کے معاملے پر کہا کہ گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو کن مقاصد کے لئے خرچ کیا جائے گا اور کیا نئی گاڑیاں خریدی جائیں گی یا نہیں

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…