جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

100 دن تو بہت زیادہ ہوتے ہیں ۔۔۔۔ تحریک انصاف نے 35 دنو ں میں میدان مار لیا ، اگلے 48 گھنٹوں میں قوم کو کیا خوشخبری سنائی جانیوالی ہے ؟ جانیے

datetime 24  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ جلنے اور سابقہ ادوار میں اہم سرکاری عمارات میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی، سابقہ حکومت کی کرپشن سامنے لانے کیلئے تمام بڑے منصوبوں کا آڈٹ بھی کرانے کا فیصلہ، آئندہ 48گھنٹوں میں نئے بلدیاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے

مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز لاہور کے دورے کے دوران پنجاب حکومت کو ایل ڈی اے کے ریکارڈ جلنے اور سابقہ ادوار میں اہم سرکاری عمارات میں آتشزدگی کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ حقائق کو سامنے لایا جا سکے۔ عمران خان کی زیر صدارت پنجاب کابینہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نے ماضی کی کریشن کو بے نقاب کرنا ہے، تمام بڑے بڑے منصوبوں کا آڈٹ کرایا جائے گا اور گزشتہ 10برس کی ایک ایک چیز عوام کے سامنے لائی جائےگی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران نئے بلد یاتی نظام کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزرا کیلئے کوئی چھٹی نہیں ، وزرا ء ہفتے میں 7 روز کام کریں، منتخب نمائندوں کا بھی احتسا ب ہوگا، حقیقی تبدیلی تب آئے گی جب نچلی سطح پر اختیا را ت کو منتقل کرکے عوام کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس میں عوام کے لئے شکایتی سیل بنایا جائے اور مسائل کے حل کے لیے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر ان کا حل تجویز کیا جائے۔وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بتائیں کہ حکومتی ادارے کیسے قرض میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ان کے پیسے پر حکمران کیسے شاہانہ زندگیاں گزارتے تھے، ۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی زکوۃ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور زکوۃ تقسیم کے نظام میں شفافیت یقینی بنائی جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پارلیمنٹرینز کی توجہ قانون سازی پر کم اور فنڈز کے حصول پر زیادہ رہی، نئے بلدیاتی نظام کا مقصد اسٹیٹس کو کو توڑنا ہے، ایسا بلدیاتی نظام لایا جائے گاجس میں عوامی نمائندوں کو بلیک میل نہ کیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…