وزیراعظم کی لاہور آمد ، زمان پارک رہائش گاہ باہر لوگوں کاشدید احتجاج !متاثرین کی پولیس سے ہاتھا پائی ! بڑا مطالبہ کر دیا

23  ستمبر‬‮  2018

لاہور(آئی این پی ) لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہا ئو سنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ، رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش پر متاثرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہو گئی۔ اتوار کو وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے جہاں نجی ہا ئو سنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع تھی ،وزیراعظم کے

زمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی ،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…