منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ایبٹ آباد آپریشن میں آصف زرداری نے کیا کردار ادا کیا تھا؟ سابق صدر پاکستا ن کونسی بڑی مشکل میں گرفتار ہونے والے ہیں؟

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورت میں آصف زداری کو بحیثیت صدرپاکستان ابیٹ آباد آپریشن میں غفلت کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کی قومی اسمبلی کی نشست کو معطل کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورت میں ایک شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے عدالت میں درسابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف جمع کروائی گئی جس میںسابق صدر آصف علی زرداری، ایبٹ آباد کمیشن کے

سربراہ اور موجودہ چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال اور وفاقی سیکریٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف پیش کیا ہے کہ اپریل 2011کے آخری ہفتے میں اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کیا گیا اس وقت آصف علی زرداری بحیثیت صدر پاکستان نے صدر واشنگٹن ڈی سی موصول ہونے والی اطلاعات کو چھپایا ہے جوپاکستان کی سلامتی کیلئے غفلت کا ثبوت ہے ۔ وہ آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہوتے ہوئے چیف آف ائر اسٹاف کو حکم دےکر امریکی حملے کو با آسانی سے روکوا سکتے تھے ۔ درخواست گزار نے موقف پیش کیا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے آپریشن کو نہ رکوا کر قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا لہذا ان کی یہ غفلت ملک پاکستان اور قوم سے غداری کے زمرے میں آتی ہے ان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے ۔ یاد رہے ۔امریکی فوج نے 2 مئی 2011 کو حکومت پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد کے ایک کمپاؤنڈ پر خفیہ چھاپہ مارا تھا جس میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔بعد ازاں 21 دسمبر 2016 کو ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لانے کے لیے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…