لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’’ یہ اپنے گھروں کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرتے ہیں اور ان کے سارے گھر کا خرچہ عوام کے ٹیکس کے پیسے سے ہوتا ہے ، ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہے لیکن رائیونڈ میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوتی ، لیڈر شپ کاپہلا پہناوا یہ ہے کہ وہ اپنے پیٹ پر پتھر باندھے ۔
تاہم اب خبر یہ موصول ہوئی ہے کہ عمران خان کی لاہور کی رہائشگاہ زمان پارک کو لوڈ شیڈنگ فری کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گیاہے ، لیسکو کے دو گرڈ سٹیشن عمران خان کی رہائشگاہ کو بجلی فراہم کریں گے اور ان کی گھر کی بجلی کو ہر وقت بحال رکھا جائے گا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی رہائش گا ہ زمان پارک کوبھی نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء کی طرح خصوصی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ اہم اقدامات کی منظوری دیدی گئی تھی ۔