اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگے منصوبے بند، میٹرو بس کا کرایہ بڑھانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں مالی سال کی باقی مدت کے بجٹ میں میٹرو اور ماہ رمضان میں دی جانیوالی سبسڈی میں کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیر کزانہ کی سربراہی مین اجلاس ہو رہے ہیں جس میں مختلف شعبوں میں دی جانیوالی سبسڈی کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق پچاس فیصد کا کٹ لگانے کی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق میٹرو کی ٹکٹ جو کہ 20روپےتھی میں اضافہ متوقع ہے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اب صرف کم لاگت اور زیادہ عوامی مفاد والے منصوبے بنیں گے مہنگے اور غیر ضروری منصوبے بند کر دئیے جائینگے اور اس حوالے سے عوامی نمائندوں سے مزید تجاویز بھی طلب کر لی گئی ہیں۔