پیر‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2024 

فاروق ستار کی تحریک انصاف میں شمولیت،مصطفی کمال کا حیرت انگیز ردعمل سامنے آگیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہماری کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں این اے 247، اور پی ایس 111 سے ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنا کر خدمت کا موقع دیں، کراچی میں افغانیوں اور بنگالیوں کوشناختی کارڈ جاری کرنے سے پہلے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں موجود محب وطن پاکستانیوں کوپاکستان لایا جائے،

کراچی و حیدرآباد میں نئی مردم شماری کرائے بغیر کوئی بڑا دیا جانے والا ترقیاتی پیکیج مذاق بن جائیگا کیوں کہ کراچی کی 70لاکھ آباد ی کم کردی گئی ہے،ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں نواز شریف کو پہلے جو سزا ہوئی وہ عدالتوں نے دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جو فیصلہ آیا ہے یہ بھی عدلیہ کا فیصلہ ہے، فاروق ستار کے بارے میں سنا ہے وہ پی ٹی آئی میں جارہے ہیں ان کے لئے ہماری نیک تمنائیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کو پاکستان ہا?س میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری جنرل رضا ہارون، ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اوردیگر رہنما بھی موجود تھیانہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247سے ہمارے امیدوار ارشد وہرہ اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111سے ڈاکٹر یاسر ہیں میری کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں ہمارے امیدواروں کا کامیاب کرکے ہمیں خدمت کا موقع دیں کراچی ، حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں کے حوالے سے جو پروگرام پی ایس پی کے پاس ہے وہ کسی اور جماعت کے پاس نہیں، کراچی کا ماسٹر پلان جب میں میئر تھا اس وقت دیا جاچکا ہے اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے ، لیکن مسئلہ اس لئے پیش آرہا ہے کہ کراچی بلڈنگ کنٹرول ایتھاریٹی کو سندھ کنٹرول ایتھاریٹی کردیا گیا ہے اس کے بعد سے ہی کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوگیا، وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے

افغانیوں اور بنگالیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے سب سے پہلا حق بنگلہ دیشن کے کیمپوں میں موجودمحب وطن پاکستانیوں کا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ انھیں پہلے پاکستان واپس لایا جائے پھر افغانیوں اور بنگلہ دیشیوں کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں،ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں نئی مردم شماری کئے بغیر کراچی کے مسائل کو حل نہیں کیا جاسکتا

کراچی کو دیاجانے والا کوئی بھی ٹرقیاتی پیکیج مذاق بن جائیکا کیوں کہ مردم شماری میں کراچی کی 70لاکھ آبادی کو کم کردیا گیاضرور ت اس بات کی ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں ہونے والی مردم شماری کو کالعدم قرار دیکر نئی مردم شماری کرائی جائے،سابق زیر اعظم نواز شریف کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں پہلے بھی نواز شریف کا فیصلہ عدلیہ نے کیاتھا

اب جو فیصلہ آیا ہے وہ بھی اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے آیا ہے۔ایک سواکے جواب میں انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے بارے میں سنا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں جارہے ہیں ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ، انھوں نے کہا کہ جنھوں نے مہاجروں کے نام پر ووٹ لئے ہیں انھیں وزرتیں لینے کے بجائے لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرانا چاہئے۔ سنا ہے انھیں ایک اور وزارت ملنے والی ہے، ایک اور سوال پر انھوں نے کہا کہ مجھے لائنز ایریا سیٹلمنٹ منصوبے کے حوالے سے اینٹی کرپشن کورٹ میں طلب کیا گیا ہے میں اس کے لئے جا?ں گا اس منصوبے میں ہم نے گیارہ سو پچیاسی مکانات کو گراکر کوریڈور تھری اسٹریٹ بنائی تھی یہاں چائنا کٹنگ کرنے والے تو کھلے عام گھوم رہے ہیں میں نے یہ قانونی اور عوام کی بھلائی کے لئے کام کیا تھا مجھے بلایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پیرس کی کرسمس


دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…