اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدرکی سزائیں معطل ہونے کے بارے میں عدالتی حکم سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے نواز شریف کی سزا معطلی سے
متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے میں سزاؤں کے خلاف اپیل میں نیب کا کیس مضبوط دکھائی نہیں دے رہا تھااور لگ رہا تھا کہ نیب نے کیس کی تیاری صحیح طریقے سے نہیں کی لیکن نیب ایک آزاد ادارہ ہے تمام معاملات کو قانون کے مطابق لے کر چلیں گے ۔