اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیئے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ستائے عوام کا جینا اجیرن کرنے کے مترادف ہے، عمران خان تو وہ ہیں جو کہتے تھے کہ ان کے آتے معیشت خود بخود ٹھیک ہو جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کیا۔ترجمان بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ خان صاحب نے گیس کی قیمت بڑھا دی اور کھربوں روپے
کے ٹیکسز لگانے جا رہے ہیں، وزیراعظم کو معاملات سمجھ نہیں آ رہے تو اپنی پرانی تقاریر سے رہنمائی کیوں نہیں لیتے،ابھی تو ایک ماہ ہوا ہے تو عوام حکومتی اقدامات سے عاجز آنا شروع ہو گئے ہیں،عمران خان کی سیاست نے قوم کو تقسیم کرنا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اپنی باتوں سے مسلسل اٹھارویں ترمیم اور صوبائی خودمختاری کی خلاف وزریاں کر رہے ہیں، پی پی پی حکومت کے عوام دشمن اور وفاق گریز اقدامات کی ہر فورم ہر مزاحمت کرے گی۔