اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ٗ 102میں سے کتنی گاڑیاں نیلام ہوئیں اور کتنی رقم حاصل ہوئی؟تفصیلات جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی، ایف بی آر ان کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی 102 گاڑیوں کی مالیت ایک ارب روپے سے زائد تھی۔میجر آصف کے مطابق 61 گاڑیوں کی نیلامی سے تقریبا 20 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امید تھی بم پروف گاڑی کی بولی 16 کروڑ سے اوپر جائے گی، دو بم پروف گاڑیوں میں سے کوئی نیلام نہیں ہوئی۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس کا کہنا تھا کہ27 لگڑری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں سے 7 کی نیلامی ہوئی۔مجموعی طور پر وزیراعظم ہاؤس کے لیے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیں۔اس حوالے سے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عوام دیکھ رہے ہیں کہ ان کے ٹیکس کی رقم کہاں خرچ ہوتی رہی، اب یہ پیسہ واپس خزانہ میں جمع کرائیں گے۔واضح رہے کہ نیلامی کے لیے پیش کی گئی گاڑیوں میں سے 72 گاڑیاں 10 سال سے بھی پرانے ماڈل کی ہیں، ایک جیپ 32 سال پرانی ہے جبکہ کئی تو بالکل کھٹارا ہیں۔ سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیر اعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی بولی کا عمل مکمل ہوگیا جس کے دوران 102 میں سے 61 گاڑیاں نیلام کردی گئیں۔ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس میجر آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن گاڑیوں کی بولی نہیں لگی، ایف بی آر ان کی قیمتوں کا دوبارہ تعین کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…