اسلام آباد (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن (ر)صفدراور سینیٹر پرویز رشید سمیت دیگر 14افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کئے گئے نوٹسز واپس لے لئے ۔پیر کو الیکشن کمیشن میں این اے 63، این اے 162،این اے 120 اور پی پی 20 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر محمد رضا کی سر براہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ان کے وکیل شاہد نسیم گوندل
الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ یہ نوٹس ایک سال پرانا ہے ، اس وقت ہم اپوزیشن میں تھے اب حکومت میں ہیں، ہم نے نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ٗہائیکورٹ سے پٹیشن خارج ہو گئی ہے ٗالیکشن کمیشن نے عمران خان، حمزہ شہباز،کیپٹن(ر)صفدر ،سینیٹر پرویز رشید ،بلال یاسین،مائزہ حمید،شائستہ پرویز اور طلال چوہدری سمیت دیگر 10افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری نوٹسز واپس لے لئے ٗ الیکشن کمیشن نے مستقبل میں محتاط رہنے کہ ہدایت بھی کردی۔