ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر تحریک انصاف کے اس رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے ٗ الیکشن کمیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کوسفارش کردی

datetime 16  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر قومی اسمبلی سے سفارش کی ہے کہ انتظامیہ میں سیاسی مداخلت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کی جائے۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی کے خلاف الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی پر انتظامیہ میں سیاسی مداخلت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈی سی چکوال کا خط اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھجوا دیا الیکشن کمیشن نے اسپیکر سے سفارش

کی کہ ڈی سی چکوال کے الزامات کی روشنی میں ایم این اے سردار ذوالفقار علی کے خلاف قانون کے مطابق تحقیقات کرکے کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے رکن قومی اسمبلی پر الزام لگایا تھا کہ 31 اگست کو ذوالفقار علی خان نے انہیں محکمہ مال کے 17 اہلکاروں کی فہرست بھیجی اور من پسند تقرریوں اور تبادلوں کا کہا دوسری جانب ذوالفقار علی خان نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو فون کرکے صرف ایک پٹواری کا تبادلہ نہ کرنے کا کہا تھا تاہم 17 افسروں کے تبادلے کا حکم دینے کے الزام کی تردید کی۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…