کراچی(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے، قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرز کی کوشیشں قابل ستائش ہیں۔ اتوار کو کراچی میں اسٹیٹ گیسٹ ہاس میں وزیراعظم عمران خان کی صدرمملکت عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔آئی جی سندھ سید امام کلیم ، ڈی جی رینجرز، حلیم عادل شیخ، فردوس شمیم نقوی بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعلی اور گورنرسندھ کی جانب سے وزیراعظم کو
صوبے کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو وفاق کے تعاون سے جاری منصوبوں پرپیشرفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی میں صفائی کا بہترنظام اورپانی کا منصوبہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرزکی کوشیشں قابل ستائش ہیں۔گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم کو بتایا کہ آپ کے وژن کے تحت صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔