پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کا عامر لیاقت کو بڑا جھٹکا، ایسا فیصلہ کر لیاگیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 14  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے جان چھڑوانے کا فیصلہ کر لیا، سپریم کورٹ کی جانب سے 27 ستمبر کو رکن قومی اسمبلی کو نااہل قرار دیے جانے کا امکان ہے،

تحریک انصاف ان کے نااہل ہو جانے کی صورت میں نظرثانی اپیل دائر نہیں کرے گی، واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عامر لیاقت کی معافی مسترد کر دی ہے جس کے بعد 27 ستمبر کو ان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے بینچ نے آج عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام چلائے گئے، عامر لیاقت نے کیس کے سلسلے میں غیر مشروط معافی نامہ بھی پیش کیا، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔اس موقع پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ہم یہاں تذلیل کروانے کے لیے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ توہین عدالت کرکے معافی مانگ لی جائے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی رہ سکتے ہیں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت رکن قومی اسمبلی نہیں رہ سکتے۔ سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے کے لیے 27 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ نجی ٹی وی چینل کے اینکر شاہ زیب خانزادہ نے ڈاکٹر عامر لیاقت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…